یس بینک کسٹمرس کیلئے کچھ اچھی خبر

ممبئی: مشکل میں پھنسے ہوئے یس بینک(Yes Bank) کے کسٹمرس کے لئے تھوڑی راحت کی خبر ہے۔ اب آپ رقم نکالنے کے لئے اپنے اے ٹی ایم(ATM) کارڈ (Debit Card) کااستعمال کرسکتے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ پہلے کی طرح آپ بھی کارڈ سے یس بینک کے ساتھ ساتھ دوسرے اے ٹی ایم سے بھی پیسے نکال سکتے ہیں۔

جمعرات کی دیر رات ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) نے بینک کی تمام خدمات پر پابندی عائد کردی تھی۔ تمام آن لائن خدمات معطل کردی گئی تھیں۔ لہذا ملک بھر میں یس بینک کی شاخوں کے باہر لوگوں کی لمبی قطاریں تھیں۔ لیکن اب آپ اے ٹی ایم سے پیسے نکال سکتے ہیں۔ اس وقت کسٹمرس کو ایک ماہ کے اندر صرف 50 ہزار روپے نکالنے کی اجازت ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading