دنیا کا مایوس کن ترین کھیل ، جس میں جیتنے والوں کو انعام میں تابوت دئیے جاتے ہیں

کوپا اٹاؤیس (Copa Ataúdes) یا کوفن کپ (Coffin Cup) ایک سالانہ فٹسل(فٹ بال کی ایک قسم) ٹورنامنٹ ہے، جس کی میزبانی پیرو کا شہر خولياكا کرتا ہے۔ اسے دنیا کا مایوس کن ترین کھیل سمجھا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تین ٹیموں کو انعام میں تابوت دئیے جاتے ہیں۔خولياكا کوفن کپ کوئی عام فٹسل کپ نہیں ہے۔اس ٹورنامنٹ میں جنوب مشرقی پیرو کے علاقے پونو کے 12 سب سے بڑے تجہیز و تکفین کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔
اس وجہ سے انہیں انعام میں تابوت دینا سمجھ بھی آتا ہے۔
اس کھیل میں جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جو لگژری تابوت دیا جاتا ہے ، اس کی مالیت 1300 ڈالر ہوتی ہے۔فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم اس تابوت کو کندھوں پر اٹھا کر Olé, olé, campeon گاتے ہوئے میدان کا چکر لگاتی ہے۔

اگر آپ کو اس کھیل میں تابوت کے انعام میں ملنے پر حیرانی نہیں ہو رہی تو اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ناموں پر ضرور حیرانی ہوگی۔
اس ٹورنامنٹ میں جن ٹیموں نے حصہ لیا تھا اُن کےنام Last Goodbye، Eternal Dream، Rest and Peace، Los Angeles یا Road to Paradise تھے۔
اس ٹورنامنٹ میں دوسرے اور تیسرے نمبر میں آنےو الی ٹیموں کو ذرا سستے تابوت دئیے گئے تھے لیکن منتظمین کا کہنا ہے کہ اگلے سال انعام میں وہ مہنگے تابوت دیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading