ناندیڑ:نابالغ لڑکی سے چھیڑچھاڑ: ملزم کو چار سال کی سزا

مکھیڑ:4مئی( ور ق تازہ نیوز)یہاں کے ایڈیشنل سیشن جج نے ایک نابالغ لڑکی کیساتھ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میںملزم کو چار سال قیدکی سزاور پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق مکھیر کے وڈار گلی کا ملزم چندو تلسی بائی عمر 45سال ساکن پنپرریڈی تعلقہ سیہور ضلع بھاو¿ نگر گجرات نے اسی گلی میں کرایہ کاکمرہ لے کر رہنے والی اور بھنگار جمع کرنے کا کام کرنیوالی گجرات ریاست کی چودہ سالہ کوکھانے پینے کادینے لالچ دے کر ملزم نے 25 ستمبر 2016 کو صبح دس بجے چھیڑ چھاڑ کی تھی اس معاملے میں پولس اسٹیشن میںاسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا ۔پولس انسپکٹر راجندر سہانے نے تفتیش کرکے ملزم کے خلاف عدالت میںچارج شیٹ دائر کی ۔گزشتہ روزاس معاملے کی سماعت ہوئی اور مکھیڑ کے ایڈیشنل سیشن جج وی ایس گائیکے نے ملزم چندو کو دفعہ 354کے تحت ایک سال کی سزاور دفعہ 8 کے تحت تین سال قید بامشقت و پندرہ ہزار روپے جرمانہ جس میں 10ہزار روپے متاثرہ لڑکی کے دینے کی ہدایت دی گئی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading