ریلوے میں چوری کرنیوالی خواتین کاگروہ پکڑاگیا

6 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

ناندیڑ:20ستمبر ۔(ورق تازہ نیوز) ریلوے پولیس نے اسٹیشن سے ریلوے مسافروں کو لوٹنے والی خاتون کے گروہ کو گرفتار کیا. اس آپریشن میں چھ خواتین پولس کے ہاتھ لگے ہیں.انکی تحویل سے مسروقہ مال برآمد کیاگیا ہے ۔اسکے بعد عدالت میں پیش کیاگیا۔ریلوے سفر میں بلا جھجھک خواتین سے واقفیت حاصل کرکے اُن سے بات چیت کرکے انکا قیمتی سامان ‘ نقد رقم ‘ پرس سے سامان چوری کرنیوالی خواتین کی ٹولی کئی دنوں سے سرگرم تھی ۔اونڈھا تعلقہ کے پروین لونڈھے ٹرین سے سفرکررہے تھے ۔ہجوم کافائدہ اٹھاکر دھامنی پھاٹہ کے پاس خاتون چوروں نے انکے جیب سے پرس چوری کرلیا ۔اس بات کاعلم ہوتے ہی پولیس سے رابطہ کر شکایت کی.ناندیڑ ریلوے اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر رجسٹر ہوا ہے.قومی شاہراہ پولس اسٹیشن کے پی آئی اشوک جادھو نے فی الفور پورنا پہنچ کر تعلقہ کے کاملہ پور سے چھ خواتین کو حراست میں لیا ۔ تحقیقات میں ان خواتین نے اعتراف جرم کیا. چوری ہوئی رقم اور لونڈھے کا پرس برآمد کیاگیا.اس معاملے میں خاتون ملزمہ انجلی بھوسلے‘رادھا بھوسلے‘ پریتی شندے سونوبھوسلے‘امین بھوسلے شامل ہیں۔ پولس نے مقدمہ درج کرکے انھیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے

Leave a comment