ایم آئی ایم کارپوریٹرسید متین کی ابوعاصم اعظمی سے ملاقات

0 34

11111

ممبئی:20ستمبر(ور ق تازہ نیوز)مجلس اتحاد المسلمین کے اورنگ آباد مجلس عظمیٰ کے کارپوریٹرجناب سید عبدالمتین نے آج ممبئی میں سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹر صدر جناب ابو عاصم اعظمی سے ملاقات کرکے اظہارتشکر کیا ۔کیونکہ سماج وادی پارٹی قائدکی موثر نمائندگی کے باعث ہی سید متین پرعائد ایک مقدمہ خارج کیاگیا ہے۔اس معاملے میں سماج وادی پارٹی کے مہاراشٹرکارگزار صدر جناب سید معین نے کافی اہم رول ادا کیا ہے ۔ جیل سے رہائی کے بعداورنگ آباد میںسیدمتین نے سید معین کی گلپوشی کی تھی اور اظہار تشکر کیاتھا ۔ اسکے بعد آج ممبئی میں پارٹی قائد جناب ابوعاصم سے ملاقات کرکے اُن کابھی شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔آج ممبئی میں سید معین کے علاوہ سماج وادی پارٹی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔