کلابرگی،6جون(یواین آئی)کرناٹک کے کلابرگی میں فرات آباد پولیس علاقے کے زیوارگی-شاہ آباد رکراس میں جمعرات کو دو موٹرسائکلوں کی ٹکر میں دو نوجوانوں کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں مارے گئے نوجوانوں کی شناخت نعیم (18)اور خواجہ حسین(18)کے طورپر کی گئی ہے۔پانچ دیگر زخمیوں کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔سڑک خراب ہونے کی وجہ سے ان کی موٹرسائکلیں آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔