پنجاب میں چار سالہ بچی کی عصمت دری کے بعد علاقے میں کشیدگی

سنگرور، 26 مئی . پنجاب کے سنگرور ضلع کے دھوری قصبے میں آج صبح پرائیویٹ اسکول کے بس کنڈیکٹر کے ذریعہ چار سالہ بچی کی عصمت دری کے واقعہ کے بعد لوگوں نے اسپتال اور پولیس اسٹیشن کے باہر زبردست مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ بچی کے ساتھ اسکول میں پیش آیا۔ بچی کو روتا ہوا دیکھنے کے بعد اس واقعہ کا پتہ چلا اور پھر اسے اسپتال لے جایا گیا۔ مشتعل ہجوم نے اسپتال کے باہرجمع ہو کر ملزم کی فوراً گرفتاری اور اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ موہت اگروال نے دعوی کیا کہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading