نیپال میں الگ الگ دھماکوں میں تین کی موت، پانچ زخمی

کٹھمنڈو، 26مئی . نیپال کی راجدھانی کٹھمنڈو میں اتوار کی شام ہوئے دو دھماکوں میں کم از کم تین لوگوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کٹھمنڈو کے سکیدھرا علاقہ میں واقع ایک سیلون کی دکان میں گیس سلنڈر پھٹ جانے کی وجہ سے دو لوگوں کی موت ہوگئی اور ایک دیگر حادثہ میں ایک شخص کی گھٹکلو میں سلنڈر پھٹ جانے سے موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ بادی النظر میں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ سلنڈر میں دھماکہ خیز آلات لگانے یا ’کمیونسٹ پارٹی آف نیپال‘ کے اراکین کے ذریعہ اسے راجدھانی کی کسی دیگر جگہ پر لگائے جانے کا منصوبہ بناتے وقت ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال نے پیر کو راجدھانی میں ہڑتال کی اپیل کی ہے۔کٹھمنڈو پوسٹ نے پولیس کے ترجمان ایس ایس پی شیام لال گیاولی کے حوالے سے بتایا کہ شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ گھٹیکلو میں مارا گیا ایک شخص کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کا رکن ہے۔ کٹھمنڈو پوسٹ کے مطابق ان واقعات میں پانچ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading