اڑیسہ کے سیلاب زدہ مقام پر نوری مشن کے ذریعہ ریلیف کی تقسیم

0 8

مالیگاؤں:ان دنوں اڑیسہ کے بعض علاقے سیلاب کی تباہی سے دوچار ہیں۔ بہت سے مکانات نقصان سے دوچار ہوئے۔ ان حالات کے تناظر میں جناب فاروق شیخ اور جناب اسدالقادری ساکن دوجی درہ اڑیسہ کے توسط سے نوری مشن مالیگاؤں نے حالیہ سیلاب زدہ اڑیسہ کے متاثرہ 200؍خاندانوں میں بطورِ ریلیف اناج کی تقسیم کی۔ اس ضمن میں نوری مشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گاہے بگاہے مشن کی طرف سے حتی المقدور حادثاتی طور پر متاثرین، مستحقین و مساکین کی مختلف طریقوں سے مدد کی جاتی ہے۔یہ سلسلہ ماضی سے اب تک جاری ہے۔ نیز ہر سال میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس و بابرکت ساعتوں میں اشیائے خوردنی کے سیٹ مستحقین تک پہنچائے جاتے ہیں۔ معارضہ میں مبتلا مستحق افراد کے مقدور بھر معالجہ، وظائف وغیرہ کی تقسیم کی تگ و دو تسلسل سے جاری ہے۔ اس ضمن میں مزید امور کی انجام دہی کی منصوبہ بندی ہے۔ ایسی رپورٹ عتیق الرحمن رضوی نوری مشن نے ارسال کی۔