راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس) کے سرسنگھ چالک موهن بھاگوت نے آج کہا کہ ملک کا آئین ماہرین لوگوں کے ذریعہ آپسی رضامندی سے بنایا گیا ہے جسے آر ایس ایس ملک کے سب سے مقدم شعور کے بطور احترام کےساتھ قبول کرتا ہے۔
مسٹر موہن بھاگوت نے یہاں وگیان بھون میں ‘مستقبل کا ہندوستان: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کا نقطہ نظر’ کے موضوع پر منعقدہ ہندو کانفرنس کے اجلاس سے اپنے خطاب میں ہندوتو اور آئین پر اپنے خیالات کھل کر پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ جدید زندگی میں آئین ملک کےاجتماعی شعور کا رہنما عنصر ہے اور اس پرعمل کرنا سب کا فرض ہ
انہوں نے بار بار کہاکہ سنگھ آزاد ہندوستان کی تمام علامتوں کو قبول کرتا ہے اور آئین کو بھی احترام دیتا ہے۔ کیونکہ سنگھ پریوار سمجھتا ہے کہ آئین کو ملک کے دانشور لوگوں نے اپنے اتفاق سے تیار کرکے آپسی رضامندی سے منظور کرایاہے۔
انہوں نے آئین کے سلسلے میں آر ایس ایس کے خیالات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے دیباچے میں شہریوں کی ذمہ داری، رہنما اصول اور شہری حقوق بیان کئے گئے ہیں جو کبھی نہیں بدلتے ہیں۔ قانون بدلتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین بھی اتنا لچکدار ہے کہ اس میں تبدیلی کا بھی حق دیا گیا ہے۔ لیکن یہ کام کرنے کا فورم پارلیمنٹ ہے اور اس کی تشریح عدالت کرتی ہے