آرایس ایس کو نقصان پہنچاو، بی جے پی کا قلعہ خود منہدم ہوجائے گا: رام گوپال یادو

اٹاوہ:آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے کارکنوں کوجیت کا نسخہ تجویز کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی جانآر ایس ایس نامی طوطے میں ہے، اس لئے اس پرچوٹ کرنا ہرکارکن کا ہدف ہونا چاہئے۔نمائش پنڈال میں اٹاوہ اسمبلی حلقے کی بوتھ لیول کے ذمہ داروں کی میٹنگ میں پروفیسررام گوپال یادو نے کہا ”ا?ر ایس ایس کا نیٹ ورک ہی بی جے پی کی جان ہے، اس کومنہدم کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ 2019 کے عام انتخابات میں کامیابی کے لئےآرایس ایس کے نیٹ ورک کومسمارکرنا بہت ضروری ہے“۔کارکنوں میں جوش کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے انہوں نے کہا ”ہم نے اس نیٹ ورک کو منہدم کرنے کا چیلنج دہلی میں قبول کیا ہے۔ اس چیلنج کو پائے تکمیل تک پہنچانے میںآپ ہمارا تعاون کریں“۔ اس پر پارٹی کارکنوں نے ہاتھ اٹھا کا انہیں بھروسہ دلایا کہ وہ اس چیلنج کوہرحال میں پورا کریں گے۔ گوکھپور، پھول پوراورنورپور میں ہوئے ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شکست فاش کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کارکن ان انتخابات کے نتائج سے باحوصلہ ہیں اوراگربوتھ انچارجوں نے اپنی ذمہ داریوں کو صحیح ڈھنگ سے ادا کیا تو بی جے پی کو شکست دینے میں کسی بھی قسم کی کوئی دقت نہیںآئے گی۔پروفیسر رام گوپال یادو نے کہا کہ جملے بازی اورعوام مخالف پالیسوں کی وجہ سے بی جے پی لگاتارکمزورہو رہی ہے۔ راجستھان، چھتیس گڑھ اورمدھیہ پردیش تینوں ریاستوں میں بی جے پی اسمبلی انتخابات ہاررہی ہے۔ میٹنگ میں خواتین کی تعداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بھی نظرآئی ہیں،آنے والے دنوں میں خواتین کے حق میں کافی کچھ بہتر ہونے والاہے۔

Leave a comment