پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، ناندیڑ کی جانب سے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنانے کے مفت کیمپ کاانعقاد

0 11

ناندیڑ :18 ستمبر (راست) گذشتہ کل بتاریخ 17ستمبر2018ئ کو شہر ناندیڑ کے قدوائی نگر علاقہ میں واقعہ بلدیہ عظمیٰ کے اسکول نمبر 13 میں عوام کو ووٹر آئی ڈی کارڈ کا آن لائن رجسٹریشن کرنے کےلئے ووٹر آئی ڈی کارڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ مذکورہ کیمپ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ جس سے تقریباً 700 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔ نئے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوانے کےلئے عوام کو پیش آرہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے مذکورہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اِس موقع پر پاپولر فرنٹ کے ذمہ داروں نے کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں اِسی طرح کے کیمپ منعقد کئے جائیں گے تاکہ عوام کو بہ آسانی ووٹر آئی ڈی کارڈ فراہم ہوسکے۔ مذکورہ کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئے ناندیڑ بلدیہ عظمیٰ اسکول نمبر ۳۱ کی کمیٹی کے نائب صدر مختار خان اور اُن کے ساتھیوں نے پاپولر فرنٹ کا بھرپور تعاون کیا۔ اِسی طرح اسکول کے صدر مدرس جناب محمد عبدالعظیم صدیقی اور اُن کے گروپ نے بھی اِ س کارِ خیر میں حصہ لیتے ہوئے، پاپولر فرنٹ کے کیڈرس کا بھرپور تعاون کیا۔ اِس موقعہ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا، ناندیڑ کے ذمہ دار احمر ندیم نے مسلمانوں سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے اور اپنے افرادِ خاندان کے الیکشن کارڈ جلد از جلد بنوالیں۔ موجودہ حکومت کی نیت کا کوئی بھروسہ نہیں۔ آسام میں NRC کے نام پر40 لاکھ مسلمانوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے کےلئے پریشان کیا جارہا ہے۔ مسلمان بےداری کا ثبوت دیتے ہوئے جلد از جلد اپنے ووٹر آئی ڈی کارڈ بنوائیں۔