اسداویسی اورامبیڈکر میں فکسنگ ہوگئی

0 7

عبدالستار نے ایم آئی ایم – بھاریپ اتحاد پر اُٹھائے سوال

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)آ ج یہاں پر کانگریس کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے ذریعے ایم آئی ایم۔ بھارپ بہوجن مہاسنگھ اتحاد پر سوال کئے جانے پر اورنگ آباد کانگریس ضلع صدر عبدالستار نے کہاکہ ایم آئی ایم صدر اسدالدین اویسی اور بھارپ بہوجن مہاسنگھ صدر پرکاش امبیڈکر کی میچ فکسنگ حیدرآباد میں ہوئی۔اس کا خلاصہ بھی اس ریلی میں کیاجائے گا۔کانگریس مہااگھاڑی کےلئے ریاستی صدر اشوک چوہان ایکٹیو ہوگئے ہیں۔فی الحال میٹنگوں کاانعقاد شروع ہے۔ایم آئی ایم اور ایم این ایس جیسے فرقہ پرست پارٹیوں سے کبھی بھی اتحاد نہیں کرناہے اس طرح کافیصلہ پہلے ہی لیا جاچکاہے۔انہوں نے پرکاش امبیڈکر پرالزام لگایا کہ وہ کانگریس کواقتدار سے دور رکھنے کی کوشش میں ہے۔اچانک بھارپ بہوجن مہاسنگھ کا ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد ہوا۔لیکن اس اتحاد سے کانگریس کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ سب کومعلوم ہے ایم آئی ایم کس کےلئے کام کرتی ہے ۔اور بھارپ بہوجن مہاسنگھ بھی اب اُن کے ساتھ شامل ہوگیاہے۔