پربھنی ضلع میں نوجوان کیساتھMe Too کاعجیب واقعہ

پربھنی:16اکتوبر ۔(ایجنسیز) پربھنی ضلع میں 38 سالہ شخص کے خودکشی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز پولیس نے بتایا کہ ایک خاتون مسلسل اس سے غیر مناسب طریقہ سے سیکس کی مانگ کرتی تھی جس سے وہ کافی پریشان تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کا نام سچن متکاری تھا۔ وہ پربھنی کے ایک اسپتال میں کام کرتا تھا۔ اتوار کے روز سچن کی لاش اس کے گھر کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔پڑوسیوں نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ جس کے بعد سچن کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک سوسائڈ نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ ایک خاتون سیکس کے لئے اس کا استحصال کر رہی تھی۔سوسائڈ نوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک خاتون کو پتہ تھا کہ وہ شادی شدہ ہے لیکن وہ اس پر سیکس کرنے کے لئے دباو بنا رہی تھی۔ نوٹ کے مطابق خاتون سچن کو دھمکی دیتی تھی کہ اگر وہ سیکس نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کریمنل کیس درج کرے گی۔ افسران کے مطابق پولیس نے خاتون کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔ aمعاملہ کی تحقیقات جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading