دیگلور ناکہ پر بلدیہ کی لاپروائی سے ٹرافک نظام متاثر

0 2

ناندیڑ:20؍ستمبر(نمائندہ):دیگلور ناکہ چوراستہ ٹرافک جام کے لئے اکثر سرخیوں میں رہتا ہے۔اس ٹریفک جام کے لئے جہاں بعض لاپرواہ اور اصول شکن گاڑی بردار اور ڈرائیورز ذمہ دار ہوتے ہیں وہیں بلدیہ انتظامیہ کی لاپروائی بھی اکثر ذمہ دار ہوتی ہے۔چند روز قبل بلدیہ کے محکمہ آبرسانی کی جانب سے دیگلور ناکہ پر راستہ کی کھدائی کی گئی تھی۔پائپ لائین کا کام ہونے کے بعد اسے انتہائی غیر ذمہ دارانہ طریقے سے بجھایا گیا۔مرمت کا کوئی پختہ انتظام نہیں کیا گیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ سارا راستہ برباد ہوگیا۔ہلکی سی بارش میں کیچڑ ہی کیچڑ ہوگیا جس سے ٹرافک نظام مزید ابتر ہوگیا۔خصوصا ً قدیم گنج کی طر ف جانے والا راستہ انتہائی مخدوش ہوچکا ہے۔روڈ پار کرتے وقت گاڑیاں کیچڑ میں دھنس رہی ہیں۔بلدیہ انتظامیہ کی لاپروائی پر علاقہ کی عوام بہت ناراض ہے۔علاقہ کے عوامی نمائندوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس سلسلہ میں مناسب نمائندگی کرتے ہوئے اس مسئلہ کا پائیدار حل نکالیں۔