تریپورہ ہائی کورٹ کا ریاست کے تمام اینٹ بھٹوں کو بند کرنے کا حکم

اگرتلہ: تری پورہ ہائی کورٹ نے قانونی اور ماحولیاتی اجازت کے بغیر چل رہے ریاست کے تمام 393 اینٹ بھٹوں کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ بھٹوں کو چلانے اور یہاں کسی بھی قسم کی تجارتی سرگرمیوں پر مکمل طور پابندی لگا دی گئی ہے۔

چیف جسٹس سنجے كارولہ اور جسٹس اروندم لوڈھا کی بنچ نے تریپورہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کی جانب سے پیش حلف نامہ کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ ریاست کے تمام 393 اینٹ بھٹے ماحولیاتی اجازت حاصل کیے بغیر ہی چلائے جا رہے ہیں۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریاست میں 393 اینٹ بھٹے ہیں جبکہ گزشتہ سال 280 بھٹے تھے اور کوئلے کی کمی کی وجہ سے 70 بھٹوں میں کسی طرح کا کوئی کام نہیں ہوا تھا۔ اس کے علاوہ 43 بھٹوں میں جزوی طور پر کام نہیں ہو رہا ہے۔

عدالت نے تریپورہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ کے چیئرمین اور رکن نے سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ذاتی طور پر تمام اینٹ بھٹوں کو دیکھیں اور یہ پتہ لگائیں کہ کیا وہ قانونی اور ماحولیاتی قوانین پر عمل کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس معاملہ میں مکمل رپورٹ دو ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading