این سی پی کا منگل پربھات لوڈھا کے خلاف زبردست احتجاج

ممبئی: بی جے پی کے وزیر منگل پربھات لوڈھا کے ذریعے ایکناتھ شندے کے بغاوت کو شیواجی کی رہائی سے جوڑے جانے پر ریاست میں سیاست ایک بار پھرتیزہوگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذریعے منگل پربھات لوڈھا کے اس بیان کی مذمت کے درمیان این سی پی ممبئی نے حتجاج کرتے ہوئے منگل پربھات لوڈھا کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

منگل پربھات لوڈھاکے حلقہئ انتخاب ملبارہل میں ہوئے اس احتجاج میں ’غداری کا کیڑا، منگل پربھات لوڈھا‘، ’پچاس کھوکے،ایک دم اوکے’جیسے نعرے لگائے گئے۔ ممبئی ڈویژنل این سی پی کے ورکنگ صدر نریندر رانے، ورکنگ صدر راکھی جادھو کی قیادت میں یہ زبردست احتجاج کیا گیا۔اس احتجاج میں ریاستی ترجمان سنجے تٹکرے، یوتھ ونگ کے کارگزار صدر سورج چوہان، ممبئی شعبہ خواتین کی صدرادیتی نالاوڈے، جنوبی ممبئی کے ضلع صدر مہیندر پنسارے، او بی سی سیل کے نائب صدر راج راجا پورکر، ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری بھال چندر شرولے، ممبئی کے نائب صدر بپا ساونت، ممبئی اسٹوڈنٹ کے صدر پرشانت دیوتے، ممبادیوی تعلقہ کے نائب صدر پروین ٹھاکر، مالبار ہل تعلقہ کے صدر شیلیش سوریاونشی، ورلی تعلقہ کے صدر روی مئیکر، جنوبی ممبئی اقلیتی ضلع کے صدر ایوب میمن، ممبئی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر دیپک پارڈی والا اور پارٹی کے دیگر عہدیدار، وارڈ صدر اور کارکنان موجود تھے۔دوسری طرف این سی پی یوتھ ونگ کے ریاستی صدر محبوب شیخ کی قیادت میں ریاستی دفتر کے باہر منگل پربھات لوڈھا کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر یوتھ ریاستی صدر سکشنا سالگر، طلبہ ریاستی صدر سنیل گاوانے سمیت دیگرکارکنان موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading