NCP Urdu News 28 May 24

الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور اس کا نشان اجیت پوار کو دیا ہے، اس لیے 10 جون کو یوم تاسیس ہم ہی منائیں گے: امیش پاٹل

سیاسی پارٹی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتی ہے، یہ جمہوریت میں الیکشن کمیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ایک نظام ہے

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف ترجمان امیش پاٹل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور اس کا نشان اجیت پوار کو دیا ہے، اس لیے ہم 10 جون کو یوم تاسیس دھوم دھام سے منانے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی انتخابی نشان کے تعلق سے عدالتی لڑائی چل ری ہے لیکن شرد پوار کے پاس نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نام کی کوئی پارٹی نہیں ہے۔ ان کی پارٹی کا نام ’نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شردچندرا پوار‘ ہے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے انہیں ’توتاری‘ نشان دیا گیا ہے۔

امیش پاٹل نے مزیدکہا کہ جس دن شردپوار کو یہ نام اور نشان ملا، وہ اس کے ایک سال بعد یوم تاسیس منائیں گے یہ ان کا حق ہے۔ پاٹل نے واضح کیا کہ ہمیں 25ویں سلور جوبلی یوم تاسیس منانے کا حق ہے اور ہر کارکن جو اجیت پوار سے محبت کرتا ہے اسے جوش و خروش سے منائے گا۔ امیش پاٹل نے کہا کہ شرد پوار کی قیادت میں قومی سطح پر طارق انور، پی اے سنگما اور پرفل پٹیل اور ریاستی سطح پر مدھوکر پچڈ، چھگن بھجبل، وجے سنگھ موہتے پاٹل، پدم سنگھ پاٹل، اجیت دادا پوار، سنیل تٹکرے، آر آر پاٹل، رام راجے نائک نمبالکر، حسن مشرف جیسے لیڈروں نے پارٹی کو وسعت دی۔

پارٹی ترجمان نے کہا کہ پارٹی کی توسیع کے لیے جن لوگوں کے نام لیے گئے ان میں سے 90 فیصد لوگ اجیت پوار کے ساتھ ہیں۔ اس لیے سیاسی پارٹی ذاتی ملکیت نہیں ہے۔ یہ جمہوریت میں الیکشن کمیشن کے ذریعے رجسٹرڈ ایک نظام ہے۔ اگر سیاسی پارٹی ذاتی ملکیت ہوتی تو اس کی رجسٹریشن سب رجسٹرار کے پاس ہونی چاہیے۔ ذاتی جائیداد نسب کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے، لیکن سیاسی جماعت کو نسب کے ذریعے منتقل نہیں کیا جاتا۔ جمہوری عمل میں پارٹی جس کے پاس اکثریت ہو اس کے پاس جاتی ہے۔ اس لیے اکثریت اجیت پوار کے پاس ہے۔ اس لیے ہم 10 جون کو ملک اور ریاستی سطح پر یوم تاسیس منائیں گے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading