سپریم کورٹ کی منشاء یہ ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں فریق کو سننے کے بعد فیصلہ کرے: جینت پاٹل

ممبئی: دن بھر کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کی بنچ نے آج الیکشن کمیشن کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کر دیا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے۔اس فیصلے سے سپریم کورٹ کی یہ منشاء واضح ہوتی ہے کہ الیکشن کمیشن کو دونوں فریق کو سننے کے بعدفیصلہ کرے۔ یہ باتیں آج یہاں این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل نے کہی ہیں۔

جینت پاٹل نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب اپنی کارروائی شروع کرے گا لیکن سب کچھ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر منحصر ہے۔ اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پہلے کچھ بولنا مناسب نہیں ہوگا۔پاٹل نے میڈیا کے نمائندوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ انتخابی نشان کو کے بارے میں پوچھ رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن مختلف طریقے سے سوچ سکتا ہے۔اس لیے کیا ہونے والا ہے اور ملک میں کیا چل رہا ہے؟ یہ ہم سب کو معلوم ہے۔جینت پاٹل نے کہا کہ ریاست میں جب ہماری حکومت تھی تو گورنرصاحب کاالگ ہی مزاج تھا اوراب ا ن کا مزاج تبدیل ہوچکا ہے۔ اسی کے مطابق حکومت بھی اب اپنی پالیسی بنارہی ہے۔

شیوبھوجن تھالی بندکیاگیا تو این سی پی جم کر مخالفت کرے گی: مہیش تپاسے

ممبئی: کورونا کے دورمیں جب ہوٹل وریستوران بند تھے،لوگوں کا روزگار،ٹھپ ہوگیاتھا، یومیہ اجرت ختم ہوگئی تھی تو اس وقت مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے عام لوگوں کے پیٹ کی بھوک مٹانے کے مقصد سے ریاست بھر میں شیو بھوجن تھالی کا پروگرام شروع کیا تھا۔اس لیے غریبوں کی اس شیوبھوجن تھالی کو اگر بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا تو این سی پی کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کی جائے گی۔ یہ انتباہ آج یہاں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دیا ہے۔

تپاسے نے کہا کہ شیو بھوجن تھالی کے ذریعے بے شمار غریبوں اور عام لوگوں کو انتہائی کم قیمت پر مزیدار اور غذائیت سے بھرپور تھالی دی گئی۔گھروں میں کام کرنے والے، پھیری والے، رکشاچلانے والے جیسے لاکھوں لوگوں کے لیے شیو بھوجن تھالی کا تصورمہاوکاس اگھاڑی حکومت نے پیش کیا تھا۔ لیکن مہاراشٹرمیں وجود میں آنے والی ای ڈی سرکار مہاوکاس اگھاڑی حکومت کے تمام فیصلوں پر ازسرِ نوغور کررہی ہے اور اس ضمن میں یہ خبر آرہی ہے کہ ای ڈی حکومت شیوبھوجن تھالی بندکرنے والی ہے یا اس میں کٹوتی کرنے والی ہے۔ اگرشندے حکومت نے شیوبھوجن تھالی بندکرتی ہے یا اس میں کسی طرح کی کوئی کٹوتی کرتی ہے تو این سی پی سڑکوں پر اترکر شندے حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading