مہاراشٹر کے میگاپروجیکٹ گجرات منتقل کرنے کے لیے شندے کووزیراعلیٰ بنایاگیا ہے

ممبئی: این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ مہاراشٹر کے میگاپروجیکٹ کو گجرات منتقل کرنے کے لیے بی جے پی نے شندے کو وزیراعلیٰ بنایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ویدانتا فاکسکان کے بعد اب ٹاٹاایئر بس پروجیکٹ بھی گجرات چلا گیا ہے۔وزیر اعلی ایکناتھ شندے مہاراشٹر میں سرمایہ کاری اور پروجیکٹوں کو برقرار رکھنے میں مکمل طو رپر ناکام ہو رہے ہیں اور بی جے پی کے اشارے پر مہاراشٹر کے پروجیکٹ کو گجرات منتقل ہونے دے رہے ہیں۔

تپاسے نے کہا کہ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے پر اپنے سیاسی آقا(بی جے پی) کے سامنے مکمل طور پر جھکے ہوئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مہاراشٹر سے سرمایہ کاری کے پروجیکٹس کے گجرات جانے سے روکنے کے بجائے صرف اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہیں۔ بی جے پی شندے کے ذریعے مہاراشٹر کے پروجیکٹس پر سرجیکل اسٹرائیک کررہی ہے اور وزیراعلیٰ ہیں کہ اپنے آقا کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔تپاسے نے کہا کہ جب ویدانتافاکسکان مہاراشٹر سے گجرات

منتقل ہوا تھا تو وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ C-295 ملٹری ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ بنانے کا ٹاٹا ایئربس پروجیکٹ ناگپور آئے گا،لیکن یہ پروجیکٹ نہیں آیا کیونکہ وزیراعلیٰ نے جھوٹا وعدہ کیا تھا۔مہیش تپاسے نے کہا کہ جس طرح برطانیہ کی وزیراعظم لزٹروس نے لوگوں کے توقعات پر پورا نہ اترنے پر اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دیدیا، اسی طرح مہاراشٹر کے مفاد ات کا تحفظ نہ کرنے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو استعفیٰ دیدینا چاہئے۔

حکومت کو فوری طور پر آبی خشک سالی کا اعلان کرے: جینت پاٹل

سانگلی: بھاری بارش کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان پہنچا ہے اور حکومت ان کسانوں کی مدد کرنے سے گریزاں ہے۔ اس لیے این سی پی کے ریاستی صدر اور آبی وسائل کے سابق وزیر جینت پاٹل نے حکومت سے فوری طور پرریاست میں آبی خشک سالی کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جینت پاٹل نے کہا کہ جلد ہی گجرات کے ریاستی انتخابات ہونے والے ہیں۔ عام آدمی پارٹی وہاں الیکشن لڑ رہی ہے۔یہ بتانے کے لیے کہ ہم ہندودیوی دیوتاؤں کو مانتے ہیں، کیجریوال نے کرنسی نوٹوں پر گنیش اور لکشمی کی تصاویر چھاپنے کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ مہاتماگاندھی کی تصویر نوٹوں پر ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ اب ہرکوئی دیوی دیوتاؤں اور عظیم شخصیات کی تصاویر چھاپنے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے بلامطلب کی سیاست شروع ہوگئی

ہے۔ جبکہ ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ملک کی معیشت کس طرح بہتر ہو اور لوگوں کے مسائل کیسے دور ہوں۔ یہ بلاوجہ کی سیاست عوام کے بنیادی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کا ایک کھیل کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading