بی جے پی کے کچھ کم علم ترجمانوں کو پہلے قانون کا مطالعہ کرنا چاہئے: مہیش تاپسے

ممبئی: بی جے پی کے کچھ کم علم ترجمان ریاستی حکومت پر یہ الزام عائد کررہے ہیں کہ وہ سی بی آئی کی تحقیقات سے خوف زدہ ہوکر اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔ ایسے لوگوں کو پہلے قانون کا مطالعہ کرلینا چاہئے پھر اس کے بعد اس معاملے پر لب کشائی کرنی چاہیے۔ یہ سخت تنقید آج یہاں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ریاستی ترجمان مہیش تاپسے نی کی ہے۔

تاپسے نے کہا کہ دہلی اسپیشل پولیس ایکٹ 1964کی دفعہ 6 کے تحت اگر تفتیش کرنی ہے تو ریاستی حکومت کی منظوری واجازت ناگزیر ہے۔ افسوس کہ یہ عام معلومات تک بی جے پی کے ترجمان کو نہیں ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے دیئے گئے کچھ مقدمات کے فیصلوں میں دہلی اسپیشنل پولیس ایکٹ 1964کی دفعہ 6کے تحت ریاستی حکومت کی منظوری کے بغیر سی بی آئی اپنی تحقیق کسی ریاست میں نہیں کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کے ذریعے سی بی آئی کو ریاست میں تفتیش کی اجازت نہ دینے کے اعلان کے بعد سے بی جے پی پر بوکھلاہٹ طاری ہوگئی ہے اور وہ اسے ریاستی حکومت کا خوف قرار دے رہی ہے۔ بی جے پی کے کچھ ترجمان ٹی وی چینلوں پر ریاستی حکومت پر الزام عائد کرتے رہے کہ ٹی آر پی معاملے میں سچائی کو بے نقاب ہونے سے روکنے کے لیے اس نے سی بی آئی کو اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading