NCP Urdu News 13 Nov. 25

میونسپل کونسل اور نگر پنچایت انتخابات کے لیے این سی پی کے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری

ممبئی: مہاراشٹر میں منعقد ہونے والے میونسپل کونسل اور نگر پنچایت کے عام انتخابات کے سلسلے میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کا اعلان پارٹی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے نے کیا ہے۔

جاری کردہ فہرست میں پارٹی کے قومی صدر اور نائب وزیراعلیٰ اجیت دادا پوار، قومی ورکنگ صدر و رکنِ پارلیمنٹ پرفل پٹیل، ریاستی صدر و رکنِ پارلیمنٹ سنیل تٹکڑے، وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن حسن مشرف، سابق وزیر دھننجے منڈے، وزیر برائے خوراک و ادویات نرہری جھروال، وزیر کھیل مانک راؤ کوکاٹے، وزیر تعاون بابا صاحب پاٹل، وزیر برائے آفاتِ سماوی و بحالی مکرند پاٹل، وزیر زراعت دتاتریہ بھرنے، اسمبلی کے نائب اسپیکر انّا بنسوڈے، وزیر برائے خواتین و اطفال کی بہبود آدیتی تٹکڑے اور وزیر مملکت برائے سیاحت اندرنیل نائک کے نام شامل ہیں۔

ان کے علاوہ سابق وزیر دھرم راؤ بابا آترام، سابق وزیر انل بھائی داس پاٹل، سابق وزیر سنجے بنسوڈے، رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر، سابق وزیر نواب ملک، سینئر لیڈر سایاجی شندے، مولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے صدر مشتاق انتولے، سابق رکنِ پارلیمنٹ سمیر بھجبل، رکن اسمبلی امول مٹکری، رکن اسمبلی ثنا ٔ ملک شیخ، ریاستی خواتین کانگریس کی صدر روپالی چاکنکر، رکن اسمبلی ادریس نائک واڈی، سابق رکن اسمبلی انیکیت تٹکڑے، سابق رکن اسمبلی ذیشان صدیقی، سابق رکن اسمبلی راجندر جین، ممبئی کے ورکنگ صدر سدھارتھ کامبلے، ریاستی جنرل سکریٹری سورج چوہان، لہو کانڈے، ریاستی صدر او بی سی سیل کلیان آکھاڑے، ریاستی صدر برائے سوشیل سیل سنیل مگرے، اقلیتی سیل کے ریاستی صدر نذیر قاضی، مہیش شندے، محترمہ راج لکشمی بھوسلے، محترمہ سُریکھا ٹھاکرے، نجیب مُلّا، محترمہ پربھا شندے اور وکاس پاسلکر کے بھی نام شامل ہیں۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق، یہ اسٹار پرچارک ریاست کے مختلف اضلاع میں انتخابی مہم کو رفتار بخشیں گے اور عوام سے براہِ راست رابطے کے پروگراموں میں حصہ لیں گے تاکہ این سی پی کے امیدواروں کو مضبوط حمایت فراہم کی جا سکے۔

NCP Urdu News 13 Nov. 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading