شرد پوار گروپ کے سابق ایم ایل اے وجے بھامبلے سمیت مختلف پارٹیوں کے لیڈران کی این سی پی میں شمولیت

آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی خواتین، نوجوانوں اور نوجوان لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے گا

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے قومی صدر اور ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے اعلان کیا ہے کہ مانسون اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد وہ نندوربار سے ریاست بھر کے دورے کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے یہ اعلان ویمن ڈیولپمنٹ بورڈ کے کانفرنس ہال میں کیا جہاں گڑچرولی، چندرپور، پربھنی، ناگپور، ہنگولی، اہلیہ نگر اور مانخورد-شیواجی نگر حلقے سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر اجیت پوار نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی خواتین، نوجوانوں اور نوجوان لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب ہر ہفتے کے جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن پارٹی کے لیے وقف کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس یقین دہانی کے ساتھ نئے آنے والے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے ہر شخص کو عزت و احترام دیا جائے گا۔

این سی پی میں شامل ہونے والوں میں سب سے نمایاں نام شرد پوار گروپ کے جِنتور حلقے سے سابق رکن اسمبلی وجے بھامبلے کی تھی، جنہوں نے اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ، گڑچرولی، چندرپور، اہلیہ نگر، پربھنی، ناگپور، اور ہنگولی اضلاع کے میونسپل کارپوریشنز، نگر پنچایتوں، اور نگر پریشدوں کے ذمہ داران، نگراں، کونسلرز، اور شیوسینا (یو بی ٹی) سے رکن اسمبلی سنا ملک کی قیادت میں ممبئی کے مانخورد-شیواجی نگر اسمبلی حلقے سے بڑی تعداد میں مرد و خواتین ذمہ داران نے بھی اجیت پوار کی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نواب ملک، سابق وزیر دھرم راؤ آترام، سیاحت کے ریاستی وزیر اندرنیل نائک، پارٹی کے خزانچی ایم ایل اے شیواجی راؤ گرجے، ایم ایل اے ثنا ملک، ایم ایل اے راجیش ویٹیکر، ایم ایل اے راجو نوگھرے، پردیش نائب صدر پرمود ہندوراؤ، گڑچرولی ضلع صدر رویندر واسیکر، ایم ایل اے ڈاکٹر کرن لہامٹے، ریاستی ترجمان وشالی ناگواڑے، جنرل سیکریٹری لطیف تامبولی، معاون خزانچی سنجے بورگے اور جنوبی ممبئی ضلع صدر مہندر پانسرے سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عہدیدار موجود تھے۔

NCP Urdu News 1 July 25.docx

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading