NCP-SP Urdu News 26 Sep 24

نریندر مودی ایک ہی میٹرو پروجیکٹ کا چھٹی بار افتتاح کرنے والے تھے: سپریا سولے

یہ ملک بندوق کے زور پر نہیں بلکہ آئین کے اصولوں پر چلتا ہے، یہ حکومت عوام مخالف ہے

نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی قومی نائب صدر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے ریاستی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو دشواری میں ڈالنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو دوبارہ نہ بلایا جائے کیونکہ اس پروجیکٹ کا پہلے ہی پانچ بار افتتاح ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنی مصروفیات میں مشغول ہیں، اس کے باوجود ریاستی حکومت انہیں چھٹی بار اسی کام کے لیے پونے بلا رہی ہے۔

سپریا سولے نے کہا کہ وزیر اعظم آج جس میٹرو پروجیکٹ کا افتتاح کرنے والے تھے، اس کا پہلے ہی پانچ بار افتتاح ہو چکا ہے، یہ وہی پروجیکٹ ہے جسے بار بار افتتاح کے مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ پہلا افتتاح گراؤنڈ بریکنگ کے لیے اور دوسرا پہلی ٹرائل کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے پاس ان تمام افتتاحی تقریبات کی فہرست موجود ہے۔ اگر آج وزیر اعظم کا دورہ منسوخ نہ ہوا ہوتا، تو آج چھٹی بار اسی پروجیکٹ کا افتتاح ہو رہا ہوتا۔

پونے میونسپل انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کی وجہ سے پونے میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذمہ دار غیر منصوبہ بندی سے کیے گئے ترقیاتی کام ہیں۔ سپریا سولے نے طنزیہ انداز میں کہا کہ حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا پروگرام ہر صورت میں ہو گا، چاہے جتنی بھی بارش ہو۔ وہ مزید بولیں کہ میں بھی پونے جا رہی تھی، لیکن بدقسمتی سے پروگرام منسوخ ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بار بار سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ اربن پلاننگ کے دوران ضروری اقدامات نہیں کیے گئے۔

سپریا سولےنے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ "ڈَرٹی ڈزن" نامی مہم چلانے والے شخص ہیں، اور کل میں نے اس مہم میں شامل ایک شخص کو امت شاہ کے ساتھ دیکھا۔ یہ وہی شخص تھا جسے ایک سال قبل ڈرٹی ڈزن کا حصہ کہا گیا تھا، لیکن کل وہ بڑے گرم جوشی کے ساتھ امت شاہ کے ساتھ ہاتھ ملا رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کریٹ سومیا کو اور اس شخص کو دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے جس کی بیوی کو جدوجہد کرنی پڑی اور جس کے نواسوں کو دودھ تک نہیں مل سکا۔ سپریا سولے نے امت شاہ سے سوال کیا کہ آپ نے جس شخص پر ای ڈی اور سی بی آئی کے کیسز کیے، اور جسے "ڈرٹی ڈزن" کا حصہ کہا، اس شخص کے ساتھ آپ نے ہاتھ کیسے ملایا؟ سپریا سولے نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو عوامی طور پر یہ بتانا چاہیے کہ اگر حسن مشرف پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے تو پھر یہ بھی مانا جائے کہ بی جے پی نے غلط کیا۔

سپریا سولے نے کہا کہ بدلاپور واقعے کے ملزم کو سرِ عام سزائے موت دینی چاہیے تھی تاکہ مہاراشٹر کے انصاف کا پیغام ہر جگہ پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک آئین کے اصولوں پر چلتا ہے اور آئین کو ہمیں ہر بار دکھانا پڑے گا۔ چاہے اس کے لیے ہمیں گولیوں کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ سپریا سولے نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے رہنما مراٹھی عوام کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے اور اسی لیے وہ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کو شکست دینے کی مہم چلا رہے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading