تھانے ریلوے اسٹیشن کے حدود میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے پھیری والوں کے خلاف میونسپل کارروائی

تھانے ریلوے اسٹیشن کے حدود میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے پھیری والوں کے خلاف میونسپل کارروائی
تھانے (آفتاب شیخ)
تھانے میونسپل حدود میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے پھیری والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ روز تھانے ریلوے اسٹیشن کے 150 میٹر کی حدود میں پھیری والوں پر کاروائی کی گئی۔ سَیٹس پل کے نیچے، آلوک ہوٹل سے تین ہاتھ ناکہ (گوکھلے روڈ)، رام ماروتی روڈ، گاودیوی سبزی منڈی کے باہر، جامبلی ناکہ، تلاوپالی، اور کپڑا مارکیٹ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر کاروبار کرنے والے پھیری والوں کے خلاف میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کاروائی کی گئی۔
کاروائی کے دوران ضبط کی گئی سبزیاں، پھل اور دیگر سامان فلاحی اداروں کو دے دیا گیا ہے اور متعلقہ علاقے کو پھیرے والوں سے صاف کر دیا گیا ہے، تمام فٹ پاتھ شہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔
نؤپاڑا کوپری پربھاگ سمیتی میں غیر قانونی پھیرییرے والوں کے خلاف بار بار شہریوں کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ یہ کاروائی ڈپٹی کمشنر شنکر پاٹولے اور اسسٹنٹ کمشنر سوپان بھائیک کی موجودگی میں کی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading