یشونت راؤ چوہان نیشنل ایوارڈ 2025 کے لیے نامزدگیوں کی اپیل

ممبئی: یشونت راؤ چوہان، جدید و متحدہ مہاراشٹر کے معمار، ملک کے سابق نائب وزیر اعظم اور مہاراشٹر کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ سیاست، سماج اور معیشت کے میدان میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اسی وراثت کو زندہ رکھنے کے مقصد سے یشونت راؤ چوہان سینٹر ہر سال کسی شخصیت یا ادارے کو نمایاں کارناموں کے اعتراف میں ’یشونت راؤ چوہان نیشنل ایوارڈ‘ سے نوازتا ہے۔

اس سال کے لیے سینٹر نے ان افراد یا اداروں سے نامزدگیاں طلب کی ہیں جنہوں نے قومی یکجہتی، دستوری اقدار کے تحفظ اور بھارت کے سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبے میں نمایاں اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ اس ایوارڈ میں پانچ لاکھ روپے کی انعامی رقم اور توصیفی سند شامل ہے۔ ایوارڈ کی مزید تفصیلات سینٹر کی ویب سائٹ [www.chavancentre.org](http://www.chavancentre.org) پر دستیاب ہیں۔ اس ایوارڈ کے ذریعے اب تک کئی ممتاز شخصیات اور ادارے سرفراز ہو چکے ہیں جن میں ڈاکٹر جینت نارلیکر، آر کے لکشمن، مہاشویتا دیوی، بھارتیہ وایو سینا کے مارشل ارجن سنگھ، رتن ٹاٹا، عظیم پریم جی، ڈاکٹر سومیاسوامی ناتھن، ڈاکٹر رانی بنگ اور ڈاکٹر ابھی بنگ وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ایوارڈ صرف ہندوستانی شہریت رکھنے والے افراد یا ہندوستان میں رجسٹرڈ اداروں کو دیا جائے گا۔ نامزدگی کسی تیسرے فرد یا ادارے کے ذریعے پیش کی جانی چاہیے۔ تمام نامزدگیاں 30 ستمبر 2025 تک یشونت راؤ چوہان سینٹر، جنرل جگن ناتھ راؤ بھوسلے مارگ، نریمن پوائنٹ، ممبئی 400021 کے پتے پر موصول ہونی ضروری ہیں۔ مزید معلومات کے لیے سینٹر سے فون نمبر 022-22028598 یا ای میل [ybchavan100](mailto:ybchavan100) / [info](mailto:info) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

سال 2025 کے 31ویں ایوارڈ کے لیے نامزد شخصیت کا اعلان 25 نومبر 2025 کو یشونت راؤ چوہان کی 41ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کیا جائے گا، جبکہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب 12 مارچ 2026 کو ان کی 113ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی جائے گی۔ یہ خبر یشونت راؤ چوہان پرتسٹھان کے جنرل سکریٹری ہیمنت ٹکلے کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

NCP-SP Urdu News 2. 25 August 25.docx

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading