محمد شفیع الدین چشتی کی اہلیہ قمر النساء بیگم کاانتقال

ناندیڑ:22۔ستمبر۔(ورق تازہ نیوز) محمدشفیع الدین چشتی موظف لینڈریکارڈ محکمہ کی اہلیہ محترمہ قمر النساء بیگم کا 22ستمبر بروز ہفتہ شب ساڑھے آٹھ بجے دوران علاج لوٹس ہاسپٹل ناندیڑمیں انتقال ہوگیا ۔ اُن کی عمر 65سال تھی ۔

جلوس جنازہ23ستمبر کو پیربرہان نگر سے صبح میں نکل کر صبح سوا نو بجے قبرستان گنج شہیداں کربلا پہونچے گا اور ساڑھے نو بجے صبح نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔اور تدفین اُسی قبرستان میں ہوگی ۔ انھیں ایک دن قبل دل کاشدید دورہ پڑا تھا جس کے بعد لوٹس اسپتال میںشریک کیاگیاتھا ۔مرحومہ کے پسماندگان میںشوہر محمدشفیع الدین چشتی ٗ سات لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں ۔وہ معروف ایڈوکیٹ محمد منیر الدین ٗ محمد فہیم الدین اور محمد سلیم الدین کی بڑی بھاوج تھیں ۔ ادارہ ور ق تازہ اہل خانہ کے غم میں برابرکاشریک ہے اور خداوند قدوس سےدعا ہے کہ وہ انھیں اپنے قرب وجوار میں جگہ عطا کر ے۔ اُن کی خطاوں اور غلطی کو معاف کرکے ان کی مغفرت کرے ۔آمین۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading