ناندیڑشہر سے دو لڑکوں کااغواء

ناندیڑ:30 مئی۔(ورق تازہ نیوز) شہر میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دو بچوںکے اغواءکی وارداتیں رونما ہوئی ہیں ۔ قدیم شہر کے اتوارہ پولس اسٹیشن حدود سے دس سالہ لڑکے اور راجندرنگر سے پندرہ سال کے لڑکے کو اغواءکیاگیا ہے ۔ ان دونوں معاملات کاپولس نے اندراج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔ شہر کے راجندر نگر کے دگ وجئے گنیش نارا گڈے عمر پندرہ سال کو نامعلوم وجوہات کی بناءپر اغواءکیا گیا ہے ۔راجندر نگر میںاسکے گھر سے ہی لرکے کواغواءکیاگیا ہے جس کی تلاش رشتہ دار بھی کررہے ہیں ۔اس معاملے میں لڑکے کی والدہ منگل ناراگڈے کی شکایت پر ائیر پورٹ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔ جبکہ اغواءکی دوسری واردات قدیم شہر کے کمبھار ٹیکڑی علاقہ میں رونما ہوئی جہاں سے دس سالہ شیخٰ عباد28مئی کواپنے گھر کے سامنے سڑک پر کھیل رہاتھا کہ اسی وقت نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا۔اسکے لڑکے کے گھر والے بھی اسکی تلاش میں مصروف ہے ۔شیخ رفیق شیخ پاشاہ کی فریاد پراتوارہ پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔اغواءکی دو وارداتوں سے شہریان بالخصوص والدین میںتشویش پائی جاتی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading