ناندیڑ:30 مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑواگھالہ شہر میونسپل کارپوریشن کے میئر کاانتخاب یکم جون کوہورہا ہے چنانچہ کانگریس پارٹی کی جانب سے میئرکی خواہشمند امیدوار رکشادھبالے نے اپنا پرچہ نامزدگی کارپوریشن کے شہر سیکریٹری اجیت پال سنگھ سندھو کوآج پیش کیا۔اس موقع پر ایم ایل سی امرراجورکر ‘ سابقہ میئر شیلا کشور بھورے ‘ڈپٹی میئر ونئے گرڈے پاٹل ‘اسٹینڈئنگ کمیٹی چیرمین فاروق علی خان ]ہاو س لیڈر وریندرسنگھ گاڑی والے ‘ کشور سوامی ‘ باپوراو گجبھارے ‘ شمیم عبداللہ ‘ویلاس دھبالے ]ودیگر کانگریسی کارپوریٹرس و لیڈر موجود تھے ۔کارپوریشن میں کانگریس پارٹی کواکثریت حاصل ہے اس لئے اس کاامیدوار منتخب ہونا طئے ہے۔دکشادھبالے کا نام پارٹی ہائی کمان کی جانب سے طئے ہونے کے بعد آج پرچہ نامزدگی داخل کیاگیا۔میئر کا انتخاب یکم جون کی صبح گیارہ بجے شروع ہورہاہے ۔ اورنگ آباد ڈویژن کے کمشنر نے یکم جون کوکارپوریشن کے خصوصی اجلاس عام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔