نوپاڑہ اور باندرہ کے مسائل پر کانگریس کا ریلوے افسران کے ساتھ معائنہ، اہم مطالبات پیش

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے آج ریلوے ڈائریکٹر ارون چودھری کے ہمراہ نوپاڑہ اور باندرہ ایسٹ کے رہائشیوں کے مسائل کا معائنہ کیا اور ان کے حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ ساونت نے بتایا کہ نوپاڑہ کے مکین گیٹ نمبر 18 اور 19 کی بندش کی وجہ سے مشکلات کے شکار ہیں، جس کے سبب باندرہ ویسٹ کا راستہ بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے ریلوے سے مطالبہ کیا کہ یہاں ایک سب وے تعمیر کیا جائے جو باندرہ ٹرمینس پل سے جڑ کر راستہ ہموار کرے گا اور مکینوں کو فائدہ پہنچائے گا۔

سچن ساونت نے مزید کہا کہ شمسماں گھاٹ تک جانے والی سڑک کا تعمیراتی کام ریلوے کی ذمہ داری ہے اور شمسمان و قبرستان کمیٹی کا ایک کروڑ روپے کا بقایا پانی کا بل منسوخ کیا جانا چاہیے۔ باندرہ اسٹیشن کے قریب کھار ایسٹ کے لیے ایک فوٹ اوور پل اور نوپاڑہ سے اسٹیشن تک جانے کے لیے ایسکلیٹر کی تعمیر کی بھی درخواست کی گئی۔

گیٹ نمبر 18 پر پانی جمع ہونے کے مسئلے پر ریلوے ڈائریکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ وہاں پانی روکنے کے لیے ٹینک نصب کیا جائے گا۔ سیوریج پائپ لائن کے کام کے لیے 48 گھنٹوں کے لیے سنگل لائن روٹ بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے ریلوے افسران اور سچن ساونت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی توقعات وابستہ کیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading