کانگریس کے نو تعینات بلاک صدور کا ۷ اور ۸ اگست کو تِلک بھون میں رہائشی کیمپ
ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال سمیت سینئر رہنما ہوں گے موجود
ممبئی: 5 اگست 2025
مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے 7 اور 8 اگست 2025 کو پارٹی کے دادر واقع مرکزی دفتر تِلک بھون میں نو تعینات بلاک صدور کے لیے ایک دو روزہ رہائشی کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کیمپ ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی خصوصی موجودگی میں منعقد کیا جائے گا۔
ہرش وردھن سپکال نے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پارٹی تنظیم کو مضبوط بنانے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ 4 جون 2025 اور 26 جون 2025 کو انتخابی کمیٹی کے روبرو انٹرویوز لے کر بلاک صدور کی تقرری عمل میں آئی تھی۔ ریاست کے تمام 553 بلاک صدور کے لیے اس نوعیت کے کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ ریاستی صدر نے کیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں نو منتخب بلاک صدور کا کیمپ منعقد ہو رہا ہے۔ بعد ازاں دیگر تمام بلاک صدور کے لیے بھی اسی طرح کے کیمپ مرحلہ وار منعقد کیے جائیں گے۔
یہ کیمپ 7 اگست کی صبح شروع ہوگا اور 8 اگست کو دوپہر 4 بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اس کیمپ کا مقصد کانگریس پارٹی کے نظریات کو نچلی سطح تک پہنچانا، تنظیم کو مستحکم بنانا، آئندہ مقامی بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور ریاست کے مختلف سماجی و سیاسی مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ اس کیمپ میں پارٹی کے سینئر رہنما اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین رہنمائی کریں گے۔
MPCC Urdu News 5 August 25.docx