MPCC Urdu News 29 Nov 23

کانگریس پارٹی کے لیڈران بے موسم بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کریں گے: نانا پٹولے

ممبئی:بے موسم بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے ریاست کے کسانوں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ اس قدرتی آفت کی وجہ سے کسان مایوس ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس نے لیڈروں کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ بے موسم بارش سے زراعت اور باغات کو پہنچنے والے نقصان کا معائنہ کریں۔ کانگریس پارٹی کے 34 لیڈر 34 اضلاع میں کھیتوں میں جا کر نقصان کا معائنہ کریں گے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے بتایا کہ ان سے موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کانگریس پارٹی کسانوں کی مدد کے لیے حکومت سے رابطہ کرے گی۔

کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے لیڈران کو ضلع وار ذمہ داری دی ہے۔ اس کے مطابق ناسک ضلع کی ذمہ داری لیجسلیچر پارٹی لیڈر بالاصاحب تھورات کو دی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور سی ڈبلیو سی کے رکن اشوک چوہان کو ناندیڑ، اپوزیشن لیڈر وجے وڈیٹیوار کو ناگپور، سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کو پونے، سابق وزیر اور ریاستی ورکنگ صدر نسیم خان کو تھانے، سابق وزیر اور ریاستی ورکنگ صدر بسواراج پاٹل کو چھترپتی سمبھاج نگر، ریاستی ورکنگ صدر ایم ایل اے پرنیتی شندے کولاتور، ریاستی ورکنگ صدر کنال پاٹل کو احمد نگر، سابق وزیر سنیل کیدار کووردھا، سابق وزیر یشومتی ٹھاکر کو اکولہ، قانون ساز کونسل کے گروپ لیڈر ستیج پاٹل کو ستارا، سابق وزیر ڈاکٹر وشواجیت کدم کو شولاپور، سابق وزیر وسنت پورکے کو چندرپور، سابق وزیر پدماکر ولوی کو دھولیہ، سابق وزیر ڈاکٹر سنیل دیشمکھ کوبلڈھانہ، مسٹر سبھاش دھوٹے کو گڈچرولی، مسٹرسنگرام تھوپٹے کوسانگلی، ریاستی نائب صدر امر راجورکر کوپربھنی، ایم ایل اے ابھیجیت ونجاری کوگونڈیا، سابق وزیر رنجیت کامبلے کو امراؤتی، مسٹر راجیش راٹھوڈ کو دھراشیو، مسٹر رتوراج پاٹل کورتناگیری، امیت جنک کو ایوت محل، مسٹر دھیرج دیشمکھ کوبیڑ، مسٹر رویندر ڈھنگیکر کوکولہاپور، ریاستی نائب صدر الہاس پاٹل کونندوربار، سابق ایم پی حسین دلوائی کوپالگھر، سریش ٹاورے کورائے گڑھ، نانا گاونڈے کوبھنڈارا، سنجے راٹھوڈ کوجلگاؤں، سابق ایم ایل اے حسنہ بانو خلیفے کوسندھو درگ، سابق۔ایم ایل اے ویریندرکو واشیم، سابق ایم ایل اے وجئے کھڈسے کو ہنگولی، سابق ایم ایل اے نام دیو راؤ پوار کوجالنہ ضلع میں نقصانات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading