بنجارہ وخانہ بدوش برادری کے مسائل حکومت کے ساتھ مل کر حل کریں گے: ناناپٹولے

ممبئی:ریاست کے بنجارہ برادری اور خانہ بدوش وبے سہارا طبقات کے مطالبات کئی سالوں سے زیر التوا ہیں۔ کانگریس پارٹیاس طبقے کو انصاف دلاناچاہتی ہے۔ کانگریس ہمیشہ سے ہی محروموں، مظلوموں، دلتوں اور پسماندہ طبقات کے مفادات کو اولیت دیتی رہیہے۔ بنجارہ، خانہ بدوش وبے سہارا طبقات کے مسائل کے سلسلے میں ہم جلد ہی متعلقہ محکمہ کے وزیر کے ساتھ ملاقات کریں گے اور مسائل کو حل کریں گے۔ یہ یقین دہانی آج یہاں ریاستی کانگریس کے صدر ناناپٹولے نے بنجارہ وخانہ بدوش طقبات کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں کی ہے۔

تلک بھون دادر میں بنجارہ وخانہ بدوش طبقات کے مسائل کے سلسلے میں ریاستی کانگریس کے صدر کی خصوصی موجودگی میں ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سابق ممبرپارلیمنٹ ہری بھاوٴ راٹھوڑ، ایم ایل اے راجیش راٹھوڑ، ریاستی نائب صدر سنجئے راٹھوڑ، ریاستی جنرل سکریٹری دیوانند پوار سمیت بنجارہ وخانہ بدوش طبقات کے ریاست بھر کے نمائندے موجود تھے۔

اس موقع پر نانا پٹولے نے کہا کہ بہوجن سماج کئی سالوں سے اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کررہا ہے۔ ان کے مطالبات درست ہیں، کانگریس پارٹی ان مطالبات کو حکومت سے منظور کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنجارہ سماج کی معاشی، تعلیمی نیز ہمہ جہت ترقی ہونی چاہیے، جس کے لیے مناسب مقدار میں فنڈز فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ سماج کے اس طبقے کو انصاف دلانا ہمارذمہ داری ہے اور ہم ان طبقات کو انصاف دلانے کے لیے مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت سے پیروی کریں گے۔