MPCC Urdu News 2 Feb 23

24

مہاوکاس اگھاڑی ضمنی انتخاب مل کرلڑے گی: ناناپٹولے

پونے کا قصبہ کانگریس کا روایتی حلقہ، 6 امیدوار،کل ایم وی اے کی میٹنگ

ممبئی:پونے کے پمپری چنچوڑ اور قصبہ حلقوں میں اسمبلی ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں حلقوں کے لیے مہاوکاس اگھاڑی کے امیدوار ہیں۔ قصبہ کانگریس کا روایتی حلقہ ہے اور اس حلقے سے کانگریس کے 6 امیدوار الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مطلع کیا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی ان دونوں سیٹوں پر ایک ساتھ الیکشن لڑے گی اور اس کا فیصلہ مہا وکاس اگھاڑی کی کل ہونے والی میٹنگ میں کیا جائے گا۔

ریاستی کانگریس کے پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون میں منعقد ہوئی، جس میں ریاستی صدر نانا پٹولے، سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوہان، پرتھوی راج چوہان، سابق وزیر وشواجیت کدم، ریاستی ورکنگ صدر نسیم خان، بسواراج پاٹل، ایم ایل اے پرنیتی شندے، چیف ترجمان اتل لونڈھے، مہیلا کانگریس کی ریاستی صدر سندھیا سوالاکھے، ریاستی نائب صدر سنجے راٹھوڈ،ایم ایل اے سنگرام تھوپٹے، ریاستی جنرل سکریٹری دیوانند پوار، این ایس یو آئی کے عامر شیخ اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ دو ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ 26 فروری کو ہوگی اور درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ آج کی میٹنگ میں قصبہ اور پمپری چنچوڑ دونوں سیٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانگریس کے پاس قصبہ حلقہ سے 6 امیدوار خواہشمند ہیں۔ یہ نام ہائی کمان کو بھیجے جائیں گے اور فیصلہ کیا جائے گا۔ چونکہ ہم ان دونوں نشستوں پر برتری حاصل کر رہے ہیں اس لیے الیکشن مشترکہ طور پر لڑا جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ ناسک گریجویٹ حلقہ سے متعلق کانگریس پارٹی کی پالیسی اور فیصلہ غلط نہیں ہے، ناسک کا فیصلہ مناسب اور تفصیلی بات چیت کے بعد ہی لیا گیا ہے۔ اگر کوئی پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے تو ہم جواب دیں گے۔ ڈاکٹر سدھیر تامبے کو دوبارہ امیدواری دینے کے لیے ان سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا اور اسی کے مطاابق فیصلہ کیا گیا تھا لیکن لیکن ڈاکٹر سدھیر تامبے نے آخری وقت میں کانگریس پارٹی کو دھوکہ دیا۔بی جے پی دوسرے کے گھر میں آگ لگایا ہے اور عوام اسے اس کا سبق سکھائے گی۔