ممبئی: او بی سی طبقے کو ریزرویشن سے متعلق قانون ساز اسمبلی میں ایک نیا ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔اس بل کا این سی پی استقبال کرتی ہے۔ یہ اطلاع آج یہاں این سی پی کے ریاستی چیف ترجمان مہیش تپاسے نے دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا موقف تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں او بی سی برادری کو سیاسی ریزرویشن ملے۔اس بل کا مقصد تمام میونسپل کارپوریشنوں،نگر پنچایتوں، ضلع پریشدوپنچایت سمیتی وغیرہ میں سیاسی ریزرویشن دینا ہے۔ مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے مسلسل او بی سی طبقے کے لئے ریزرویشن کا مطالبہ کیا ہے۔ مہیش تاپسے نے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار اور فوڈ اینڈ سول سپلائیز کے وزیر چھگن بھجبل کا اس بل کے منظور ہونے پر شکریہ ادا کیا۔