اورنگ آباد میں ایم آئی ایم کا کنونش’ناندیڑ ضلع دفتر میں تعلقوں کے صدور کا اجلاس
ناندیڑ :27 ستمبر ۔(ورق ِ تازہ نیوز)2اکتوبر کو اورنگ آباد میں مجلس اتحاد اور بھاریپ بہوجن مہاسنگھ اتحاد کے ضمن میں منعقدہ کنونشن کی تیاریوں کے لئے مجلس اتحادالمسلمین کے ناندیڑضلع دفتر میں تمام تعلقوں کے ذمہ داران کا اجلاس ضلع صدر فیرو زلالہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اورنگ آباد کنونشن کے تعلق سے لائحہ عمل تیار کیاگیا اور سبھی تعلقہ صدور اور ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ سے اورنگ آباد میں ہونے والے کنونشن میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں ۔اس اجلاس سے مجلس کے ضلع نائب صدرشاہدانور ‘نائب معتمد ایڈوکیٹ مشتاق احمدخان ‘ شکیل ماسٹر ‘اسمٰعیل جاوید ‘محمدسلیم ‘یوتھ ضلع صدر ایڈوکیٹ سید واجد ‘ ضلع رابطہ انچارج شمال حیدرپٹیل ‘سید غفران نے خطاب کیا ۔ ضلع صدرفیروز لالہ نے اپنے خطاب میں سبھی تعلقہ صدور کو ہدایت دی کہ وہ 2اکتوبر کو اورنگ آباد میں اپنے ورکرسکے ہمراہ حاضر رہیں ۔لالہ نے کہاکہ ناندیڑ ضلع بھر سے تقریبا دس ہزار محبان مجلس اورنگ آباد کنونشن میں شرکت کریں گے ۔ واضح ہو کہ اورنگ آباد کے کنونشن میں مجلس کے قومی صدر بیرسٹراسدالدین اویسی اور بھاریپ بہوجن مہاسنگھ کے صدر پرکاش امبیڈکر ایک ہی اسٹیج پر ہوں گے ۔ جہاں پر مجلس اوربھاریپ کے اتحادکااعلان کیاجائے گا۔