Latur news

اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول میں فاطمہ شیخ کا یوم پیدائش منعقد

لاتور(نمائندہ)اوربٹ پری پرائمری انگلش اسکول نبی نگر، اوسہ ضلع لاتور میں ہندوستان کی پہلی مسلم مراٹھی خاتون ٹیچر فاطمہ شیخ کا یوم پیدائش ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔تمام طلباء کو ادارے کی جانب سے کتابیں تحفے میں دی گئیں۔مریم شیخ اور کمارکری بانو نے ساوتری بائی پھلے اور فاطمہ بی شیخ کے روایتی لباس میں ملبوس ہو کر ناظرین کے دل موہ لئے۔
پرنسپل انجم نیہا شیخ نے کہا کہ پونے شہر میں لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے مہاتما جیوتیبا پھلے اور اُن کی بیوی ساوتری بائی پھلے کے کوششوں کو کامیاب بنانے کے لئے فاطمہ بی شیخ نے اُن کے شانہ بہ شانہ کام کیا۔اور اس زمانے کے فرسودہ رسومات کے خلاف آواز اٹھائی۔ آج بھی ہمیں فرسودہ روایات کے خلاف کام کرتے ہوئے سماج میں تعلیمی بیداری لانے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد طلباء کی تعلیمی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ سید عائشہ،پٹھان تہنیت،ترنم پٹیل،رضوانہ شیخ، مسکان شیخ،ثریا پٹھان، زرین پنجیشہ،سیما منیار، نے طلباء کی رہنمائی کی۔ پرنسپل انجم نیہا شیخ اور ادارے کے سیکرٹری ایڈوکیٹ اقبال شیخ،عمر شیخ اور اولیاء طلباء بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading