چنئی کو شکست دیکر ممبئی پانچویں مرتبہ فائنل میں

چنئی، 7 مئی . اپنے اسپنروں کی شاندار بولنگ اور سوريہ كمار یادو کے ناٹ آؤٹ 71 رن کی بہترین اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے گزشتہ چمپئن چنئی سپر کنگ کو آئی پی ایل ۔12 کے پہلے کوالیفائر میں منگل کو 6 وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

ممبئی نے چنئی کو چار وکٹ پر 131 رن کے اسکور پر روکنے کے بعد 18.3 اوور میں چار وکٹ پر 132 رن بنا کر سیدھے 12 مئی کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس ہار کے باوجود چنئی کے پاس ابھی دوسرے کوالیفائر میں فائنل میں جگہ بنانے کا موقع رہے گا جہاں اس کا مقابلہ دہلی كیپٹلس اور سن رائزرس حیدرآباد کے درمیان ایلیمیٹر کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔
دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیم کا سامنا فائنل میں ممبئی سے ہوگا۔ ممبئی نے اس سے پہلے 2010، 2013، 2015 اور 2017 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی اور 2013، 2015 اور 2017 میں خطاب جیتا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading