2 اکتوبر کی پینشن مارچ (ڈنڈی) کو ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن کی تائید

اورنگ آباد۔26ستمبر۔(راست) ہیپی ٹو ہیلپ فاو¿نڈیشن کی اعلان کیا جاتا ہے کہ 2اکتوبر 2018 کو تھانے سے ممبئی منترالہ تک ہونے والی پینشن ڈنڈی کو مہاراشٹر میں سبھی ملازمین جن کا 2005 کے بعد تقرر ہوا ہے اور جنھیں پرانی پینشن اسکیم لاگو نہیں ہوتی ہے انھیں ہیپی ٹو ہیلپ فاو¿نڈیشن کی جانب سے بلا شرط و اعلانیہ تائید کی جاتی ہے اور اس ڈنڈی میں سبھی عہدیدار موجود رہنے کی کوشش کر یں گے۔اس ستائشی خط مہاراشٹر پرانی پینشن حق تنظیم کے ریاشتی سیکرٹری گووند ا±گلے سر کی موجودگی میں دیا گیا۔اس کے بعد 2 اکتوبر تھانے پینشن ڈنڈی کے لئے یوتمال سے تھانہ سائیکل پر جانے والے پروین بہادے سر کا ہیپی ٹو ہیلپ فاو¿نڈیشن کی جانب سے روایت کے مطابق کتاب اور شال دے کراستقبال کیا گیا۔اس موقع پر ہیپی ٹو ہیلپ فاو¿نڈیشن کے ریاستی صدر شیخ عبدالرحیم، نائب صدر ارشد پٹھان، ریاستی سنگھٹک شفیق پٹھان، ممبر شیخ اظہر، ریاست مہاراشٹر پرانی پینشن حق تنظیم کے ریاستی سیکرٹری گووند ا±گلے سر، دھننجئے پردیسی سر اور تنظیم کے ریاستی عہدیدار موجود تھے۔

Leave a comment