چار ماہ کیلئے مفت انٹرنیٹ اس طرح آپ بھی اٹھا سکتے ہیں فائدہ

نئی دہلی :23ستمبر۔(ایجنسیز)ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان ڈیٹا جنگ مسلسل جاری ہے ۔ صارفین کو راغب کرنے کیلئے کمپنیاں ایک سے بڑھ کر ایک آفر پیش کررہی ہیں۔ٹیلی کام کمپنیوں کے درمیان ڈیٹا جنگ مسلسل جاری ہے ۔ صارفین کو راغب کرنے کیلئے کمپنیاں ایک سے بڑھ کر ایک آفر پیش کررہی ہیں۔ اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ووڈافون کی ملکیت والی کمپنی یو براڈ بینڈ ایک انتہائی شاندار آفر لے کر آئی ہے ۔ اس آفر میں صارفین کو چار ماہ تک مفت براڈبینڈ کی سروس ملے گی ۔دراصل اس آفر کا فائدہ ان صارفین کو ملے گا جو طویل مدت والا پلان لیں گے ۔ آسان الفاظ میں کہا جائے تو اگر آپ 12 ماہ والا پلان لیں گے تو آپ 16 مہینے تک مفت براڈ بینڈ سروس استعمال کرسکتے ہیں۔آپ کو یہ بھی بتادیں کہ یہ آفر صرف 30 ستمبر تک ہی ویلڈ ہے ۔ اس آفر کا فائدہ اٹھانے کیلئے آپ کو کمپنی کی سرکاری ویب سائٹ سے ہی ریچاج کرانا ہوگا ۔ اتنا ہی نہیں اگر آپ اپنے ایک مہینے والے پلان کو اپ گریڈ کرکے تین مہینے والا پلان لیتے ہیں تو آپ کو ایک مہینے کا سبسکرپشن فری میں ملے گا۔وہیں اگر آپ اپنے 6 ماہ والے پلان کر اپ گریڈ کرتے ہیں تو آپ کو 2 ماہ کا مفت سبسکرپشن ملے گا ۔ 12 ماہ والے پلان میں اپ گریڈ کرنے پر پورے 4 ماہ تک آپ کو مفت میں اس کا سبسکرپشن دیا جائے گا۔ ایک سال والے پلان کا فائدہ صرف انہیں صارفین کو ملے گا ، جس کے پاس 6 مہینے والا پلان موجود ہے۔

Leave a comment