ناندیڑحلقہ شمال کے کانگریس بلاک کمیٹی سیکریٹری کی مجلس میںشمولیت

ناندیڑ:24ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)کانگریس کمیٹی حلقہ شمال کے بلاک کمیٹی سیکریٹری جناب شیخ منور نے آج ناندیڑضلع دفتر مجلس اتحادالمسلمین پہنچ کر ناندیڑضلع صدر جناب فیروز خان لالہ کے ہاتھوں مجلس میں اپنے سینکڑوںکارکنان کے ساتھ مجلس میںشمولیت اختیار کرلی ۔ شیخ منور ودیگر کارکنان کی مجلس میں شمولیت سے حلقہ شمال میں یقینامجلس مزید مستحکم ہوئی ہے ۔اس موقع پر شیخ کلیم ‘ شیخ پاشاہ احمدخان ‘ شیخ شبیر ‘ معراج خان ‘عبدالرحمن ‘ شیخ آصف رضا ]ااویس خان ‘ شیخ فرحان ‘شیخ وسیم ‘ شیخ انور موجود تھے ۔جبکہ مجلس کے ذمہ داران شاہد انور ‘سید واجد ‘ حیدر پٹیل‘ سیدغفران ‘غوث انعامدار بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading