بند گھر سے ڈھائی لاکھ روپئے کے زیورات کی چوری 24 گھنٹوں کے اندر چور کو پولیس نے کیا گرفتار
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی تعلقہ کے کون گاؤں میں واقع دیوی مندر کے احاطے میں ایک بند گھر سے ڈھائی لاکھ روپئے مالیت کے سونے چاندی کے زیورات چوری کرکے چور فرار ہوگیا جسے محیض 24 گھنٹوں کے اندر پولیس نے گرفتار کر سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے ۔ پولیس نے چوروں کو بھیونڈی کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں کورٹ نے ملزمین کو 4 دنوں کے لئے پولیس حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے ۔
پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق تعقلہ کے کون گاؤں میں واقع گاوں دیوی مندر احاطے میں مکین سوچترا سنجے بھوئیر کے بند مکان کا دروازہ کا قفل توڑ کر نامعلوم چور گھر میں داخل ہوگئے اور الماری میں رکھے گئے سونے کی انگوٹھی ، بالیاں ، ہار اور سونے کی چوڑیاں سمیت 61 گرام سونے کے زیورات چوری کر کے فرار ہوگئے ۔ چوری کی شکایت کے بعد مخبر کی اطلاع پر پولیس سب انسپکٹر سوریہ ونشی ، پولیس نائک کرن پاٹل ، پولیس کانسٹیبل نریندر پاٹل ، کرشنا مہالے وغیرہ پر مشتمل ٹیم نے اس چوری میں ملوث ایک نابالغ ملزم جیش چندرکانت پاٹل (کون گاون) اور چنتیہ نریندر رائے باگی ( کلیان) ) کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے چوری کئے گئے تمام زیورات بھی برآمد کرلئے ہیں ۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو بھیونڈی کی عدالت میں پیش کیا تھاں جہاں عدالت نے انھیں 4 دنوں کے لئے پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے ۔ اس معاملے کی تفتیش اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ابھیجیت پاٹل کررہے ہیں ۔