’کورونا وائرس‘ کیسے پھیلا، ماہرین کی انتہائی اہم تحقیق سامنے آگئی
چینی کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک ’کورونا وائرس‘ کے جنم لینے کی ایک وجہ یہ بھی بتائی جارہی ہےکہ یہ وائرس چمگادڑ کے سوپ اور زندہ چوہے کھانے سے پھیلا ہے۔ چین میں پُراسرار ’کورونا‘ وائرس سے اب تک 500 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 25 … Read more
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر چین سے آنے والی تمام پروازوں پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی مسافر کو سکریننگ کے بغیر ائیر پورٹ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ وائرس کے ٹیسٹ کے لیے بیرونی ملک لیبارٹریوں سے رابطے میں ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق نئے وائرس کو ‘نویل کرونا وائرس 2019’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے علاج کے لیے کوئی دوا موجود نہیں۔ یہ تیزی سے ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہو رہا ہے۔
کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی۔ حکومت نے 10 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے اور مریضوں کے علاج کے لیے ہنگامی بنیاد پر نئے اسپتال تعمیر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
چین نے وسطی شہر ووہان جانے والی ٹرینوں پر پابندی لگا دی ہے جب کہ طیاروں کو بھی ووہان جانے سے روک دیا ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی جنرل موٹرز نے عارضی طور پر کام بند کر دیا۔
چین کے علاوہ تھائی لینڈ نے کرونا وائرس کے دو کیسز کی تصدیق کی ہے، جبکہ جنوبی کوریا، جاپان اور تائیوان نے بھی ایک ایک کیس کی نشاندہی کی ہے۔ یہ تمام متاثرہ افراد چین کے شہر ووہان سے وہاں پہنچے تھے۔
جنوبی کوریا کی ایک 35 سالہ خاتون میں بھی اس مرض کی تشخیص ہوئی ہے جو جنوبی کوریا کا پہلا کیس ہے۔ خاتون نے حال ہی میں ووہان کا سفر کیا تھا۔