CAA: اعظم گڑھ میں لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال۔ایک خاتون زخمی

اعظم گڑھ:شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہروں کے دوران اترپردیش پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔اترپردیش پولیس نے گزشتہ رات اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں جوہر پارک میں دھرنے پر بیٹھی خواتین پر لاٹھی چارج کردیاہے۔

بتایاجارہاہے کہ پولیس نے رات میں ساڑھے 3 بجے احتجاجی خواتین پر لاٹھی چارج کیاہے ۔ہم آپ کو بتادیں کہ شہریت ترمیمی قانون ، این آرسی ، این پی آر کے خلاف اعظم گڑھ کے بلریا گنج میں خواتین مسلسل احتجاج کررہی تھی ۔ بتایاجارہاہے کہ پولیس لاٹھی چار ج کے دوران ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading