امریکہ کے سیٹل سٹی کونسل میں سی اے اے کیخلاف قرارداد منظور

واشنگٹن 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سیٹل سٹی کونسل میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی ہے۔

کونسل میں ہندوستانی نژاد ارکان کی بڑی تعداد ہے۔ کونسل نے این آر سی کیخلاف بھی احتجاج کیا۔ کونسل کی خاتون شاما ساونت نے قرارداد پیش کی جس کو کونسل میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قرارداد میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو امتیازات پر مبنی بتاتے ہوئے اُس پر تنقید کی گئی۔ کونسل نے سی اے اے کو منسوخ کرنے کا حکومت ہند سے مطالبہ کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading