خبردار! وہاٹس ایپ صارفین کے لئے بڑا خطرہ

وہاٹس ایپ میں ایک گڑبڑی کا معاملہ چل رہا ہے۔ ایک مسڈ کال کے ذریعے لوگوں کے موبائل فون کو ہیک کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یوزرس کو صرف ایک وہاٹس ایپ کال کر کے ان کے فون کیمرا اور مائیک کو ہیک کر لیاگیا۔ ساتھ ہی ہوزرس کے ای میل سے لیکر میسیج اور لوکیشن ڈیٹا تک کا پتہ اس سے مل گیا۔

یہ اسپائی ویئر اینڈرائڈ فون میں ہی نہیں کافی محفوظ مانے جانے والے ایپل کے آئی فون کے ڈیٹا میں بھی سیندھ لگا رہا ہے۔حالانکہ اب وہاٹس ایپ نے اس گڑبڑی کو ٹھیک کردیا ہے۔ آپ وہاٹس ایپ کو اپڈیٹ کر کے اس مشکل سے پوری طرح چھٹکارا پا سکتے ہیں۔ اسی لئے کمپنی نے اپنے یوزرس کو فورا ایپ اپڈیٹ کرنے کو کہا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ فائنینشیل ٹائمس کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بگ تھا جو وہاٹس ایپ کے آڈیو کال فیچر میں آیا تھا۔ وہاٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس گڑبڑی کا پتہ چلتے ہی اسے گزشتہ ماہ فکس کر دیا گیا تھا۔ یوزرس کو صرف اپنا ایپ اپڈیٹ رکھنا ہے۔میسجنگ ایپس وہاٹس ایپ اپنے تمام یوزرس سے ایپ کے لیٹسٹ ورڑن کو ڈاو¿نلوڈ کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔ ساتھ ہی یوزرس کو اپنا اسمارٹ فون اور اس کا او ایس بھی اپڈیٹ کرنا چاہئے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading