بلولی:14مئی( ورق تازہ نیوز)ایک لڑکی کوشادی کرنے کا لالچ دے کر جنسی استحصال کرکے حاملہ بنانے کامعاملہ نائیگاوں تعلقہ کے اجت گاوں میں رونما ہواتھا اس معاملے میں بلولی ضلع جج ایس بی کچرے نے ملزم کو سات سال قید بامشقت اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے ۔تفصیل کے مطابق اِجت گاو¿ں کے نوجوان سنتوش دگمبر نے شادی کالالچ دے کر لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرلئے تھے اس دوران لڑکی حاملہ ہوگئی جس کے بعد سنتوش نے شادی کرنے سے انکار کردیا ۔لڑکی کی شکایت پر سنتوش کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔عدالت میںگیارہ گواہوں کے بیانات قلمبندکئے گئے ۔ لڑکی حاملہ ہونے پربچہ کا ڈی این اے ٹسٹ کیاگیا ۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ یہ بچہ سنتوش کا ہے ۔جج کچرے نے دستیاب ثبوت و گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر دفعہ 376(1) کے تحت سات سال قید بامشقت اورر پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ہے