تبلیغی جماعت مہاراشٹر کے امیرحافظ منظور صاحب کی کارحادثہ کاشکار

0 47

ناندیڑ: 17اکتوبر ۔(ورقِ تازہ نیوز)کل16اکتوبر کی رات تقریبا گیارہ بجے چپلون (ضلع رتناگیری) کے پاس تبلیغی جماعت مہاراشٹرکے امیر و داعی کبیر ولی کامل حافظ منظور صاحب پونہ کی کار حادثہ کاشکار ہوگئی ہے ۔جس میں موصوف کو معمولی چوٹ لگی البتہ کار میں سوار تبلیغی جماعت کے ساتھی زخمی ہوئے ہیں ۔جن میں نوجوان بے باک عالم دین مفتی مولانا اسلم صاحب (بیڑ)میں شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔مولانا کے کاندھے فیکچر ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔مہاراشٹربھر میں تبلیغی جماعت کے ضلعی اجتماعات ہورہے ہیںا سی سلسلے میں امیر جماعت مختلف اضلاع کادورہ کررہے ہیں ۔کل جب چپلون میں جوڑ کا اجتماع کرکے واپس ہورہے تھے ا س وقت مخالف سمت سے آرہی کار نے امیر جماعت کی کارکوزبردست ٹکرماری جس میںکار کا سامنے کا حصہ چکناچور ہوگیا ۔البتہ امیر جماعت منظورصاحب کومعمولی چوٹ لگی مگرمفتی مولانا اسلم صاحب (بیڑ) کاہاتھ فریکچر ہوگیا ہے ۔۔آپ سب حضرات سے دعا ہیکہ ان حضرات کی شفا یابی کے لئے خوب دعا کریں۔اللہ تعاالی تمام زخمی ساتھیوں کو جلد از جلد شفاءکاملہ عاجلہ مستمرہ دائمہ نصیب فرمائیں۔اس طرح کی اطلاع ناندیڑ کے تبلیغی جماعت کے ذمہ دار جناب جاوید عطار صاحب نے دی ہے