8 فروری کودہلی میں اسمبلی انتخابات ،11 فروری کو نتائج کا اعلان

نئی دہلی،06جنوری(یو این آئی) دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے آٹھ فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور گنتی 11 فروری منگل کے روزہوگی۔


چیف الیکشن کمشنر سنیل آروڑہ نےپیر کو پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہاکہ70 رکنی اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی نوٹیفکیشن میں 14 فروری کو جاری ہوگا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 جنوری ہے اور ان کی جانچ پرکھ 22 جنوری کو ہوگی جبکہ 24 جنوری تک نام واپس لیے جا سکیں گے۔ نام واپسی کی آخری تاریخ 24 جنوری ہے۔
اسمبلی انتخابات کا پورا عمل 13 جنوری کو ختم ہو جائے گا۔ الیکشن کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔


ایک سوال کے جواب میں مسٹر آروڑہ نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ کرنے کی ذمہ داری چیف الیکٹورل افسر کی ہے۔ الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد دہلی کے لیے خصوصی منصوبوں کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس الیکشن میں ایک کروڑ 46 لاکھ 136 عام رائے دہندگان ووٹ کا استعمال کریں گے۔ علاوہ ازیں 11 ہزار 556 فوجی ووٹر ہیں۔ اس طرح کل رائے دہندگان کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 3692 ہوگی۔ کل رائے دہندگان میں مرد، ووٹر 80 لاکھ 55 ہزار 686 اور خاتون ووٹر 66 لاکھ 35 ہزار 635 ہیں۔ مخنث رائے دہندگان کی تعداد 815 ہیں۔ نئے صحافیوں کی تعداد دو لاکھ آٹھ ہزار 883 ہے۔
مغربی دہلی کی مٹیالہ اسمبلی حلقے میں سب سے زیادہ چار لاکھ نو ہزار 935 اور سب سے کم چاندنی چوک اسمبلی حلقے میں ایک لاکھ 25 ہزار 172 ووٹر ہیں۔ دہلی کے تمام ووٹر کے فوٹو شناختی کارڈ بن گئے ہیں۔
ووٹنگ مراکز کی تعداد 13 ہزار 750 ہوگی جو گذشتہ الیکشن کے مقابلے 16.89 فیصد سے زیادہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading