آج بھی کورونا وائرس نے بڑی سرعت کے ساتھ پوری دنیا میں تہلکہ مچایا، آج بھی کورونا وائرس نے امریکہ اسپین جاپان ایران اور لندن میں اپنا قہر برپا کیا۔
انڈیا میں گزشتہ دودنوں سے کوئی نئی موت کی خبر نہی تھی،مگر گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 7 لوگوں نے اس وباء سے جام نوش پی لیا۔ اب ہندوستان میں مرنے والوں کی کل تعداد 27 ہوچکی ہے۔ حالانکہ مریضوں کی تعداد میں کل کے مقابلے آج کم اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں یہاں کل 37 نئے مریضوں کی پہچان کی گئی ہے
اب ہندوستان میں کل مریضوں کی تعداد 1,024 پہونچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 27
کل رات 10 بجے سے آج رات 10 بجے تک کی رپورٹ درج کررہا ہوں ۔
کل رات 10 بجے تک پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 28,990 تھی جبکہ آج یہ تعداد بڑھ کر 32,277 تک پہونچ چکی ہے ۔ یعنی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں3,287 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں ۔ جبکہ مریضوں کی کل تعداد کل تک 6,31766 تھی جو کہ آج بڑھ کر 6,86,277 ہوگئی ہے، یعنی کہ 54511 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کی کل تعداد میں سے 1,46,694 لوگ شفایاب ہوکر ہاسپیٹل سے چھٹی لے چکے ہیں ۔ اور 5,07,305مریض ابھی بھی کورونا کے شکار ہیں ۔
کنٹری وائس دیکھیں گے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں
اسپین میں 794 لوگوں کی جانیں گئی ہیں اور 5,564 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔اسپین میں مرنے والوں کی کل تعداد 6,606 تک پہونچ چکی ہے۔
ایران۔ ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل 123 لوگوں کی اموات واقع ہوئی ہے جبکہ 2901 نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔ ایران میں مرنے والوں کی کل تعداد 2،640 تک پہونچ چکی ہے۔
امریکہ ۔ امریکہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کل 368 مریضوں نے اپنا دم توڑا ہے جبکہ 12,748 نئے مریضوں کی پہچان کی گئی ہے۔ امریکہ میں مرنے والوں کی کل تعداد 2246 اور مریضوں کی تعداد 1,25,308 تک پہونچ گئی ہے۔ ,جوکہ دنیا مین سب سے زیادہ ہے
لندن۔ برطانیہ برطانیہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل 209 لوگوں کی جانیں ہیں جبکہ 2,433 کورونا کے نئے مریض دریافت کئے گئے ہیں ۔ برطانیہ میں مرنے والوں کی کل تعداد 1228 پہونچ چکی ہے جبکہ ٹوٹل مریضوں کی تعداد 19,522
پاکستان ۔ پاکستان میں آج 2 موتیں ہوئی ہے اور 31 نئے مریض کورونا مثبت پائے گئے ہیں ۔ پاکستان میں مرنے والوں کی کل تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ کل مریض 1,526 ہیں ۔
جرمنی ۔ جرمنی میں آج کل 56 لوگوں کی جانیں گئی ہیں جبکہ 4,907 نئے مریضوں کی پہچان کی گئ ہے۔ جرمنی میں اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 455 تک پہونچی ہے جبکہ مریضوں کی کل تعداد 58,247 تک پہونچ چکی ہے۔
ترکی میں اب تک کورونا سے 108 اموات واقع ہوچکی ہیں ,آج وہاں کوئی موت نہی ہوئی ہے۔ اور 7,402 مثبت مریضوں کی پہچان کی گئی ہے۔
سعودیہ عربیہ ۔ میں اب تک 8 لوگوں کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ وہاں مریضوں کی کل تعداد 1299 ہے۔
اٹلی۔ اٹلی میں آج سب سے زیادہ 889 لوگوں نے آج اپنا دم توڑا۔ یہاں مرنے والوں کی کل تعداد 10,023 اور مریضوں کی کل تعداد 92,472 پہونچ چکی ہے۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں اور مریض امریکہ میں ہیں ۔
یہاں پر تمام ملکوں کی تفصیلات لکھنا بے حد مشکل اور ناممکن ہے ۔ جس ملک کی تفصیلات آپ کی مطلوب ہو اس ملک کانام لکھ کر 8682869444 پر واٹس ایپ مسیج کریں انشاء اللہ فورا جواب ملےگا۔ (فون کالنگ سے احتیاط کریں)
*تازہ ترین نیوز کی رپورٹ